ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد نول ٹاٹا بن گئے ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیرمین

رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد نول ٹاٹا بن گئے ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیرمین

Sat, 12 Oct 2024 13:12:05    S.O. News Service

نئی دہلی ، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)   نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جو رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد ان کے بھائی کے طور پر اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

 ٹاٹا ٹرسٹ نے انہیں جانشین مقرر کیا تھا۔ جمعہ، 11 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد نئے جانشین کا انتخاب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نول ٹاٹا کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ نول ٹاٹا، رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی ہیں۔

دراصل رتن ٹاٹا کے والد نیول ٹاٹا نے دو شادیاں کی تھیں۔نیول ٹاٹا کی پہلی شادی سنی ٹاٹا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بیٹے رتن ٹاٹا اور جمی ٹاٹا تھے۔ سنی ٹاٹا سے طلاق کے بعد، نیول ٹاٹا نے 1955 میں دوسری بار سوئس بزنس وومن سیمون سے شادی کی۔ نول ٹاٹا نیول ٹاٹا اور سائمن ٹاٹا کے بیٹے ہیں۔نول ٹاٹا کی شادی آلو مستری سے ہوئی جو پالونجی مستری کی بیٹی، جو ٹاٹا سنز کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں اور سائرس مستری کے والد ہیں۔ اس جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں لیہ ٹاٹا، مایا ٹاٹا اور نیویل ٹاٹا شامل ہیں۔

نول ٹاٹا کی بیٹی لیہ ٹاٹا بھی ٹاٹا گروپ میں اپنی شناخت بنا رہی ہے۔اسپین کے نامور آئی ای بزنس اسکول میں مارکیٹنگ میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرچکی ہیں اور فی الحال ٹاٹا گروپ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ لیہ نے اپنا پیشہ ورانہ سفر 2006 میں تاج ہوٹلز ریزورٹس اینڈ پیلیس میں اسسٹنٹ سیلز منیجر کے طور پر شروع کیا تھا۔


Share: